ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 4 جنوری 2017 22:07

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دیگر افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الاسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان شامل ہوں گے۔ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین کرنا ہے۔ واضح رہے کہ 2008میں شروع کیے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔ ایگزیکٹ کیس کے معاملے میں تفتیشی افسر کی بیماری کی وجہ سے معاملے کی تفتیش متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :