وزیراعلیٰ کاپٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

کلاسیکل موسیقی کو فروغ دینے میں مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیںگی ، شہباز شریف

بدھ 4 جنوری 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ استا د فتح علی خان کی وفات سے کلاسیکل موسیقی میں جو خلاپیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا - مرحوم کلاسیکل گائیکی میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے اور انہوں نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا انداز دیا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کو فروغ دینے میں مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی- وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائی-

متعلقہ عنوان :