صوبہ بھر کے سکولوں میں 36 ہزارنئے کلاس رومز کا اضافہ کیا جا رہا ہے،رانا مشہود

بدھ 4 جنوری 2017 20:16

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ا حمد خاں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ صوبہ بھر کے سکولوں میں 36000نئے کلاس رومز کا اضافہ کیا جار ہا ہے۔اسی طرح سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی، مخدوش عمارتوں کی بحالی اورتمام سکولوںمیں ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے چلڈرن کمپلیکس میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے صوبائی وزیرکوصوبہ بھر میں تعلیم کے شعبہ میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کے شعبہ میں 50ارب کی لاگت سے Strengthening of Schools کے جامع پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے لئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار Early Childhood Education Rooms بنائے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق نالج پارک پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ ٹیچرز ٹریننگ اور نصاب میں بہتری سمیت مختلف شعبوں میں جدید رجحانات پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔اسی طرح جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کی 4لاکھ طالبات کے لئے چھٹی سے دسویں جماعت تک ماہانہ وظیفہ دو سوسے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیاگیاہی-پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے لئی12ارب مختص کئے گئے ہیں- مالی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 25لاکھ ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ہونہار طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار تعلیم کیلئے 2007-2008کی نسبت 2016کے تعلیمی بجٹ میں 400فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے حجم میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ طلبہ میں لیپ ٹاپس اور سولر لیمپس کی تقسیم،گارڈ آف آنر اور ہونہار طلبہ کو غیر ملکی مطالعاتی دوروں پر بھجوانے کے علاوہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مشتاق سیال ڈپٹی سیکرٹری ایلمینٹری سکولز ،سفینہ صدیق ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :