پاکستان کو امریکی معاونت سے بین الاقوامی منڈی میں اپنی تجارت بہتر بنانے میں مدد ملے گی، سربراہ یو ایس ایڈ

امریکہ تجارتی سہولت کے معاہدہ سے متعلق منعقدہ ورکشاپ کے ذریعے وزارت تجارت کی اعانت کر رہا ہے، ورکپشاپ کی افتتاحی تقریب

بدھ 4 جنوری 2017 20:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان کو امریکی معاونت سے بین الاقوامی منڈی میں اپنی تجارت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔امریکہ تجارتی سہولت کے معاہدہ سے متعلق منعقدہ ورکشاپ کے ذریعے وزارت تجارت کی اعانت کر رہا ہے۔یہ بات یو ایس ایڈ کے سربراہ جان گرورگ نے بدھ کو یہاں پاکستان میں تجارتی سہولت کے معاہدہ اور عملدرآمد میں اعانت سے متعلق تین روزہ ورکپشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصد سرکاری و نجی سٹیک ہولڈرز کو تجارتی سہولت کے معاہدے اور پاکستان کی تجارتی مسابقت پر اس کے اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یو ایس ایڈ کے سربراہ جان گرورگ نے کہا کہ تجارتی سہولت پر حال ہی میں اپنائے گئے بین الاقوامی تجارتی معاہدہ سے پاکستان فائدہ اٹھائے گا اور پاکستانی مصنوعات زیادہ منڈیوں میں بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں گی۔ امریکی مالی معاونت سے پاکستان کی علاقائی تجارتی تعاون کی سرگرمیوں اور پاکستان کے تجارتی شعبہ میں بہتری کا یہ پانچ سالہ منصوبہ ہے۔ اس ورکشاپ سے یو ایس ایڈ کے پاکستان کی تجارتی ماحول میں بہتری اور ادارہ جاتی اور انسانی وسائل میں اضافے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :