چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ کی ملاقات

بدھ 4 جنوری 2017 19:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ جو کہ پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں نے بدھ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔دونوں شخصیات نے دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔