پشاور،گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر عالمگیر خان اور سیکرٹری شہاب الدین کو فونپر مبارکباد

بدھ 4 جنوری 2017 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر عالمگیر خان اور جنرل سیکرٹری شہاب الدین کو فون کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدرعالمگیر خان اور ان کے ساتھیوں کی کامیابی سے ان کی قائدانہ صلاحیتوںاور ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا اظہار ہو تا ہے۔گورنر نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میںمکمل کامیابی کیلئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ایسا ممکن بنانے کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلا یا ۔