شہید بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو نہ صرف آوازی بلکہ ان کو حقوق بھی دئیے، قمر زمان کائرہ

بدھ 4 جنوری 2017 19:27

شہید بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو نہ صرف آوازی  بلکہ ان کو حقوق بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر اپنے عہد کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو نہ صرف آوازی دی بلکہ ان کو حقوق بھی دئیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کا چیئرنگ کراس پر کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج کے حالات کے مطابق مطابقت رکھتا ہے جبکہ شریف برادران آمرانہ طرز حکومت پر یقین رکھتے ہیں ان کا طرز حکومت مارشلائی ہوتا ہے جبکہ شہبازشریف شراکت داری کی بجائے تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف تحریک کی تیاری کررہی ہے جس کی تفصیلات آج کی تقریب میں بتائی جائیں گی۔(اے ملک)