جاوید ہاشمی اب سیاست کا متروک کردار بن چکے ہیں اس نے عدلیہ اور فوج پر حملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، داعش کی فکری مزاحمت کیلئے عالم اسلام کا مشترکہ تھنک ٹینک قائم کیا جائے، پنجاب میں انگریز کا بنایا ہوا کمشنری نظام بحال کرنا عوام دشمنی ہے ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اب سیاست کا متروک کردار بن چکے ہیں اس نے عدلیہ اور فوج پر حملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے داعش کی فکری مزاحمت کیلئے عالم اسلام کا مشترکہ تھنک ٹینک قائم کیا جائے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ایشو پر دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کی گریٹ ڈیبیٹ کروائی جائے نااہل حکمران ایک اور دھرنے کیلئے تیار رہیں وکلاء کی تبدیلی سے پاناما زدہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضع ہو گئی ہے پنجاب میں انگریز کا بنایا ہوا کمشنری نظام بحال کرنا عوام دشمنی ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے انتخابی اصطلاحات پر کام تیز ہو نا چاہیئے پاناما لیکس مقدمے کا فیصلہ عوامی خواہشات کے برعکس آیا تو المیہ ہو گا بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنر ز کے ماتحت کرنا غیر جمہوری ہے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل مسلمانوں کی شکایات کا ازالہ کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارا دا کریں اسلامی ممالک باہمی تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں ۔