حکومت اے پی سی بلائے ،ْنگران حکومت قائم کرے اور گھر چلی جائے ،ْ شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے ،ْ گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے ،ْنگراں حکومت قائم کرے ،ْالیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے ،ْ 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے ،ْسپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا ،ْموجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے ،ْ حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :