ڈیرہ،سٹی پولیس کا آشیانہ سنٹر میں شیشہ کلب پر چھاپہ ،چار شیشہ سٹینڈ ،چار ڈبے فلیور برآمد،کلب مالک گرفتار کرلیا

بدھ 4 جنوری 2017 17:03

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) سٹی پولیس کا آشیانہ سنٹر میں شیشہ کلب پر چھاپہ ،چار شیشہ سٹینڈ ،اور چار ڈبے فلیور برآمدکرکے شیشہ کلب مالک کو گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے آشیانہ سنٹر میںموجود شیشہ کلب پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ کلب کے مالک زاہد اللہ ولد فرزند علی سکنہ وزیرستان حال خاکوانی ٹائون کو گرفتار کرکے موقع سے چار عدد شیشہ سٹینڈ اور چار عدد ڈبے فلیور برآمد کرلئے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :