ملک کیلئے جنوری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ،کوئی نہ کوئی میاں صاحب جائینگے ،منظور وسان

ملکی سیاست کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ گرمادیگا،2018کے جنوری اور فروری انتخابات کے ماہ ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے جنوری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ۔کوئی نہ کوئی میاں صاحب جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ سردی کے دنوں میں اہم فیصلے ہونے ہیں ۔ملک کے لیے جنوری 2017کا مہینہ انتہائی اہم ہے ۔کوئی نہ کوئی میاں صاحب جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ملکی سیاست کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ گرمادے گا ۔2018کے جنوری اور فروری انتخابات کے ماہ ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ میں چینی زبان سیکھ کر آیا ہوں لیکن اس وقت بول نہیں سکتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :