ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر سے جواب طلب

بدھ 4 جنوری 2017 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز سندھ ،آئی سندھ اور دیگرسے 9جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن مراد علی کی گمشدگی کے حوالے سے ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ مراد علی ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کا ممبر ہے ۔28دسمبر کو رینجرز اہلکاروں کو اس کو حراست میں لیا اور تاحال مراد علی کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ مراد علی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت عالیہ نے درخواست گذار کا موقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ ،آئی جی سندھ اور دیگر سے 9جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے ۔