ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف کیس کا چالان دوبارہ پیش کرنے کا حکم

بدھ 4 جنوری 2017 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) انسدادہشتگردی منتطم جج کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف کیس کا چالان دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسدادہشگردی منتطم جج کی عدالت میں ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف پولیس کی جانب سے چالان پیش کر دیا گیا چالان میں بتایا گیا کہ کامران فاروقی پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جبکہ سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے کامران فاروقی کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمات درج ہیں۔

جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سے چالان کو نامکمل قرار دے کر واپس کر دیا گیا عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کامران فاروقی کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا کامران فاروقی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔