سرائیکی خطے کے کسانوں کو ریلیف پیکیج نہ دیا تو پاکستان قحط سالی کا شکار ہوجائے گا،ملک مانک علی بُچہ

بدھ 4 جنوری 2017 16:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر و کسان رہنما ملک مانک علی بُچہ نے کہا کہ سرائیکی خطے کے کسانوں کو ریلیف پیکیج نہ دیا تو پاکستان قحط سالی کا شکار ہوجائے گا۔ سرائیکی خطے کے کسان بدترین استحصال اور مسائل کا شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کے کسان کاشتکار زمیندار اپنی فصلیں کاشت کر کے منافع کے بجائے نقصان اٹھاتے ہیں کیونکہ نہری پانی نہ ہونے اور بجلی کے ٹیوب ویل ریٹ زیادہ ہونے اور جعلی اور مہنگی ادویات ملنے کے باعث کسانوں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں اور وہ سرائیکی خطے کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔

ملک مانک علی بُچہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ،ْ وزیراعلیٰ شہباز شریف ،ْ وفاقی وزیر زراعت سکندر حیات بوسن ،ْ صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ کسانوں کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں اور پاکستان کو قحط سالی سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :