جاوید ہاشمی نے پاکستان میں ویاگرا متعارف کروانے کے الزام کو غلط اور بے بنیاد قراردیا

دوسری شادی کی خبریں بھی غلط ہیں ،نجی ٹی وی کے اینکرنے میری کردارکشی کی شرمناک حرکت کی ہے،جس کیخلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ،دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا ،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا ردعمل

بدھ 4 جنوری 2017 16:11

جاوید ہاشمی نے پاکستان میں ویاگرا متعارف کروانے کے الزام کو غلط اور ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان میں ویاگرا متعارف کروانے اوراداکارہ سے دوسری شادی کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے۔میڈیا کو دئیے گئے بیان میں جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے اینکرنے میری کردارکشی کی شرمناک حرکت کی ہے،جس کیخلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ویاگراتو پاکستان میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ویاگرامتعارف کروانے کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔اداکارہ شین سے دوسری شادی سے متعلق خبروں پر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا،میری پچاس سالہ ازدواجی زندگی میں آج تک کسی نے مجھ پردوسری شادی کا الزام نہیں لگایا۔نجی ٹی وی کے اینکرنے شرمناک الزام لگا کر میری کردار کشی کی شرمناک کوشش کی ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی اینکر نے الزام عائد کیا تھا کہ جاوید ہاشمی نے بطور وزیرصحت امریکی کمپنی سے دوکروڑ روپے رشوت لیکر پاکستان میں ویاگرا متعارف کروائی تھی۔