ْ وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

وزیراعظم کی گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 4 جنوری 2017 15:14

ْ وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو یہاں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے گفتگو میں کہی جنہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نے وزیراعظم کو وزارت پٹرولیم کے جاری منصوبہ جات اور بالخصوص ملک میں تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد پر پیشرفت اور مختلف شعبوں کو ایندھن کی فراہمی کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیرکو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے۔ انہوں نے توانائی منصوبہ جات کے حوالے سے باہمی رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔