حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اورگھرچلی جائے-شیخ رشید احمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 14:24

حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اورگھرچلی جائے-شیخ ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت قائم کرے، الیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوںسے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے، 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے، سپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا، موجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے-

متعلقہ عنوان :