شارجہ ،ملیحہ روڈ پر حد رفتار 120سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی

بدھ 4 جنوری 2017 13:34

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) شارجہ کی معروف ملیحہ روڈ پر خطر ناک ٹریفک حادثات کے بعد ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے حد رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے حد رفتار میں کمی تحقیقی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملیحہ روڈ پر ہونے والے زیادہ ٹریفک حادثات کی وجہ تیز رفتاری ہے۔تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ حد رفتار کم کرنے سے ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بنائے جانے والے قانون پر 10جنوری سے مکمل عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :