پبلشر کوشیطان کہنے اور شہریوں میں شر انگیزی پھیلانے کی کوشش پر کینیڈا میں معروف پاکستانی نعت خواں

کے امام مسجد بھائی کیخلاف تحقیقات

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 4 جنوری 2017 13:09

پبلشر کوشیطان کہنے اور شہریوں میں شر انگیزی پھیلانے کی کوشش پر کینیڈا ..

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء ) کینیڈین پولیس نے ایک اخبار اور اس کی انتظامیہ کو شیطان اور کافر قراردینے پر شہریوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں پاکستان کے ایک معروف نعت خواں کے کینڈین امام مسجد سید بدیع الدین سہروردی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ مقامی صحافتی تنظیموں نے اس شر انگیزی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

ملزم سیدبدیع الدین سہروردی کیخلاف کیلگری پولیس وہاں سے شائع ہونے والے ایک اخبار اور اس کے پبلشر کے بارے شہریوں میں نفرت پھیلانے اور شہریوں کو اس اشاعتی ادارے و پبلشر کیخلاف اکسانے کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے ۔ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ ملزم امام مسجد نے اخبار کے پبلشر کو مبینہ طور پر کافر قراردینے کی کوشش کی ہے اور مختلف لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام بھیجے ہیں کہ وہ اس ادارے کیخلاف آواز اٹھائیں ، اس پیغام مین اخبار کے پبشلر کیلئے شیطان کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سید بدیع الزمان کے کہنے اور اکسانے پر ان کے دوستوں نے بھی اخبار کے پبلشر کو دھمکیاں دیں ہیں ، یہ بھی بتایا گیا کہ سید بدیع الکزمان کے نعت خواں بھائی ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ان کیخلاف بھی نعت خوانی سے حاصل ہونے والی رقم کا ٹیکس ادا نہ کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ نیشنل پریس کونسل اور کینیڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اخبار اور اس کے پبلشر کیخلاف معاندانہ رویے اور دھمکیاں دینے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور حکام کو اس سے آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :