ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن بھی شرکت کریں گی

بدھ 4 جنوری 2017 12:17

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن بھی شرکت کریں گی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن شرکت کریں گی۔ تقریب میں سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔امر یکی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست سے د وچار کیا تو وہ کئی دن منظر عام سے غائب رہیں تاہم اب خبر ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گی۔ بیس جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جس میں تین سابق صدور بِل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :