2016ء کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں 2247 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پینٹاگون

بدھ 4 جنوری 2017 11:23

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ 2016ء کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں 2 ہزار 247 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

2001ء میں افغانستان پر امریکی حملے سے لیکر اب تک 20 ہزار سے زائد امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ افغانستان میں اس وقت 9800 امریکی فوجی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :