کوئٹہ، ہنہ اوڑک روٹ پرزائد کرایہ لینے پر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ، 60کے چالان
منگل 3 جنوری 2017 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ کرایہ وصول کریں عوام کی سہولت کے لئے کرایہ نامہ ٹرانسپورٹروں کے باہمی تعاون اوراشتراک سے جاری ہواہے اس پر عمل کرناٹرانسپورٹروں پر لازم ہے جبکہ مقررہ کرایہ سے زائد وصولی پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گاڑی بند کرنے کے علاوہ روٹ پرمٹ معطل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سفری سہولیات بہم پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے دوران سفر مسافروں سے غیر انسانی رویہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ عوام کی سہولت کے لئے پرمٹ جاری کرتا ہے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اپنارویہ عوام کے ساتھ درست رکھیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئی ہے لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل اور حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں سی پیک کے منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی لہذا مقامی ٹرانسپورٹرز مستقبل کے چیلنجز اور اپنے کارروبار کوفروغ دینے کے لئے ابھی سے اقدامات کریں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.