بونیر،بٹاڑہ چغرزئی سے 60افراد نے جماعت اسلامی چھوڑ کر جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 3 جنوری 2017 23:04

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) بٹاڑہ چغرزئی سے تعلق رکھنے والے 60افراد نے جماعت اسلامی سے چالیس سالہ رفاقت چھوڑ کر جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ،جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ اور اسمبلیوں میں صالح قیادت لانے کیلئے کوشاں ہیں ،خلوص نیت اور جذبہ سے عوام کے خدمت کرنے کا سفر جاری رہیگا ،حکومت نہ ہونے کی باوجود عوام کی جوق درجوق شمولیتوں سے واضح ہوگیاہے کہ جے یو آئی عوام کی مقبول جماعت ہے ،سردار علی خان ،نائب امیر ضلع استقبال خان ،مولانا شمس العارفین کا چناڑ میں جے یو آئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سردار علی خان کی کوششوں سے بٹاڑہ چغرزئی کے حاجی منہاج ،لاجبر ،ضیا الاسلام کی قیادت میں 61کارکنان نے جماعت اسلامی سے چالیس سالہ رفاقت چھوڑ کر جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کرلیا اس سلسلے میں جمعیت ہاس چناڑ میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار علی خان کے رہائشگاہ پر شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جمعیت کے کارکنان ،ضلعی رہنماں ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور ،سینئر نائب امیر مولانا شمس العارفین ،حاجی استقبال خان ،پرویش خان ، حاجی بخت زادہ ،شاہ جہان برکلے ،صدر خان ،تحصیل ناظم شیر مالک خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام قوم کے امیدیں جے یو آئی سے وابستہ ہے ،جمعیت نے ضلع کے تمام علاقوں میں کنونشن ،اجتماعات پیغام امن کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور بہت جلد چغرزئی ،گدیزئی ،خدوخیل ،ڈگر ،چملہ میں بڑے عوامی طاقت کے مظاہرے کریں گے جس سے مخالفین کے اوسان خطا ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت کو ضلع بھر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے نئے شامل ہونے والوں نے مولانا فضل الرحمان کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرتے دم تک جمعیت میں رہنے کا عزم کیا ،انہوں نے کہاکہ علما کرام اور دینی مدارس کی تحفظ ،اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے جمعیت کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :