عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کیلئے سردار حسین بابک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 3 جنوری 2017 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو برسی کے موقع پر جلسوں کے انتظامات کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ممبران میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان ، صوبائی ترجمان ہاررون بشیر بلور ، صوبائی نائب صدر جاوید یوسف زئی ، نثار خان ، شگفتہ ملک ، ارم فاطمہ ،عمران آفریدی اور محمد رسول خان سالار شامل ہیں۔