شہید سلمان تاثیر اپنی جان کا نذرانہ اقلیتوں اور غریبوں کے تحفظ کے لئے دیا اور ان کا مقابلہ ان لوگوں سے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں سلمان تاثیر کا قتل کی ایک سیاسی جماعت کا نقصان نہیں تھا بلکہ یہ پوری قوم کا نقصان تھا، پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مسترد کرتی ہے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرکے اپنی مرضی کا مذہب عوام پر مسلط کرنا چاہتی ہے اور مخالفت کی آواز کو دبانا چاہتی ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کا سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام

منگل 3 جنوری 2017 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) سابق صدر ِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید سلمان تاثیر اپنی جان کا نذرانہ اقلیتوں اور غریبوں کے تحفظ کے لئے دیا اور ان کا مقابلہ ان لوگوں سے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کا قتل کی ایک سیاسی جماعت کا نقصان نہیں تھا بلکہ یہ پوری قوم کا نقصان تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مسترد کرتی ہے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرکے اپنی مرضی کا مذہب عوام پر مسلط کرنا چاہتی ہے اور مخالفت کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی قدامت پسند اور چھوٹے ذہنوں کی مذاحمت کرتی رہے گی اور اسلام کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال کرنے والوں کی بھی مخالفت کرتی رہے گی۔

آج شہید تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آج ہم ان تمام لوگوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں عظیم مقاصد کے لئے دیں اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔