کے الیکٹر ک کے صارفین کیلئے خوشخبری،نیپرا کا بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

منگل 3 جنوری 2017 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ملک بھر کی عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا،۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کے بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

فیصلے سے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، دوسری جانب اتھارٹی نے کراچی والوں کیلئے بجلی 25 پیسے مہنگی کر دی ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جبکہ قیمت میں اضافہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ماہ نومبر میں کمپنی کی پیداواری لاگت میں 72 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہی صارفین سے وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی کے الیکٹرک نے 60پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔شاہد عباس

متعلقہ عنوان :