Live Updates

عمران کی پریس کانفرنس نے شریف برادران کے ہوش اڑادیئے،فرخ جاوید مون

وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے کہیں بھاگ نہ جائیں،غریبوں کا خون چوسنے والے کرپٹ حکمرانوں کا انجام قریب ہے،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 3 جنوری 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کودیکھنے کے بعد شریف خاندان اوران کے درباریوں کے ہوش اڑگئے ہیں اورانہوںنے جدہ جانے کی تیاری شروع کردی ہے کیونکہ اب وہ بری طرح پھنس چکے ہیں اوران کے تمام جھوٹوں کا پول کھل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں ٹیکس چوراورمنی لانڈرنگ کرنے والے حکمران اب قوم کیلئے ناقابل قبول ہیں ،کرپٹ حکمران احتساب کی تلوارسے نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری وزارتوں پرتوجہ دینے کی بجائے وزیراعظم کے دفاع کی ڈگڈگی بجارہے ہیں اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں قوم کرپٹ حکمران اورکرپٹ درباریوں کے کسی جھوٹ پریقین نہیں کرے گی ۔فرخ جاوید مون نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کہیں سماعت سے پہلے ہی جدہ نہ بھاگ جائیں ۔ کرپٹ حکمران قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں اب انکا مستقبل اقتدار نہیں بلکہ جیل کی سلاخیں ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات