امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری

چور رات گیارہ بجے تالے توڑ کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اوردوتجوریاں لوٹ کر بھاگ نکلے،پولیس

منگل 3 جنوری 2017 18:17

امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلئے گئے، پولیس چوروں کو تلاش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ واقعہ نیو ایئر نائٹ کو پیش آیا، چور رات گیارہ بجے تالے توڑ کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور دو تجوریوں سے قیمتی زر و جواہرات لوٹ کر فرار ہوگئے،انہوں نے کہاکہ چوروں کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :