تھر کول کے ذخائر سے استفادہ کرکے ملک کو توا نائی بحران سے نجات دلائی جا سکتی ہے، چیمبر آف کامرس

منگل 3 جنوری 2017 13:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہاہے کہ ملک میں آئے روز توانائی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے ،تھر کول کے ذخائر سے استفادہ کرکے بقول ڈاکٹر ثمر مبارک مند صرف 80ارب روپے کی لاگت سے جلد ملک کو بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کے بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے ایران اور ترکمانستان سے گیس کے درآمدی معاہدوں پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :