مصر نے غزہ کی سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگیں مسمار کردیں

منگل 3 جنوری 2017 11:17

مصر نے غزہ کی سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگیں مسمار کردیں
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) مصر نے غزہ کی سرحد پر کھودی گئی 12 سرنگوں کو مسمار کردیا ہے اور ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

مصر کی سرحدی محافظ قوتوں نے ملک کے شمال مشرق میں شمالی سینا کی سرحد پر 12 نئی سرنگوں کو مسمار کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ 18 دسمبر سے لے کر 28 دسمبر کے درمیانی عرصے میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے مصر کی لیبیا سے ملحقہ سرحدپر واقع السلام علاقے میں 26 شامیوں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 54 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :