طلاق کی خوشی منانے کے لیے ایک شخص نے گھر پر بینر لگادئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جنوری 2017 23:48

طلاق کی خوشی منانے کے لیے ایک شخص نے گھر پر بینر لگادئیے
طلاق کا دکھ تو وہی جانتے ہیں جو اس تکلیف سے گزرتے ہیں تاہم ایک شخص کےلیے طلاق کافی خوشی کا باعث بنی اور اس نے دنیا کے سامنے اس کا الگ طریقے سے اظہار بھی کیا ۔ 45سالہ پاؤل کروتھر کو اپنی بیوی سے شادی کیے 6سال ہو چکے تھے۔ دو سال پہلے پاؤل اور اس کی بیوی نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ طلاق کے تمام مراحل اور معاہدے اب تکمیل تک پہنچےہیں۔ اس موقع پر پاؤل کے دوست نے اس کی مرضی سے ایک بڑا بینر گھر کے باہر آویزاں کر دیا۔

اس بینر پر ایک گانے ” Ding dong the b*tch has gone “ لکھوا دیا۔

(جاری ہے)

پاؤل کا کہنا ہے کہ یہ بینر اس وقت تک لگا رہے گا جب تک پھٹ نہیں جاتا۔ پاؤل کی سابقہ بیوی ریبیکا کو اس بینر کا اس وقت پتا چلا جب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جب ریبیکا سے اس پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو اس نے اپنا ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اس نے 2014 میں طلاق کی کاروائی اس لیے شروع کی تھی کیونکہ وہ اس رشتے سے خوش نہیں تھی۔ ریبیکا کا کہنا ہے کہ طلاق ہو چکی ہے اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھے گی، ریبیکا نے یہ بھی کہا مجھے امید ہے ایک دن پاؤل بھی زندگی میں اگے بڑھے گا اور اس کی کڑواہٹ کم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :