کوئٹہ ،سردار اختر مینگل اور دیگر کا ممتاز قبائلی رہنماء میرالیاس مینگل کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 2 جنوری 2017 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل ‘ مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘سیکرٹری جنرل جہانزیب جمالدینی ‘ ملک نصیرشاہوانی ‘ موسیٰ بلوچ نے ممتاز قبائلی رہنماء میرالیاس مینگل کی والدہ اور کانک میں استاد منیراحمد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدامہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی سیکرٹری آغا حسن بلوچ ‘ یونس بلوچ ‘ میرغلام رسول مینگل ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :