مقامی عدالت نے 25گراں فروشوں اورغیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا

پیر 2 جنوری 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے مختلف مقدمات میں ملوث 25ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ان ملزمان کو گرفتار کرنے جبکہ ان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر نے اکبری گیٹ، شاہدرہ اور شیرا کوٹ کے تھانوں میں درج گراں فروشی، پیٹرول کی غیر قانونی طور پر فروخت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ملزموں چودھری شفیق، عبداللہ، بہادر شاہ، بابر، یونس، عبدالقادر، ضیاالرحمن، رفیع، عباس، وقاص، منیر، مظفر، ظفر ، مظہر ،آصف، نعیم، سہیل، طارق ، خرم، محمد عبداللہ، اعجاز ، عباس، مرزا شکیل، عقیل احمداورخرم کو ضمانت حاصل کر نے کے بعدعدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ مفرور ملزموں کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :