ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ہری پور میں شیشہ نوشی پر پابندی عائد کر دی

پیر 2 جنوری 2017 23:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع ہری پور میں شیشہ نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو کر 60 روز تک بر قرار رہے گی۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جاری کردہ حکم نامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :