پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 20:25

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اب ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اکیسویں صدی میں بھارت اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں پاکستان سے پیچھے رہا ہے۔ ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس میں ڈالر کے حساب سے 14 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ بھارت کے ایم ایس سی آئی انڈیکس کی رفتار 8.39 فیصد رہی۔