حرم شریف کی توسیع مکمل ہونے پررواں سال سعودی حکومت کا حج کوٹہ 20فیصد بڑحانے پر اتفاق

�ار زائد پاکستانی حجاج فریضہ حج ادا کر سکیں گے، نئی حج پالیسی میں سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کوٹے کی تقسیم کا بھی نیا فارمولا طے کیا جائے گا، حج آرگنائزرز کی مشاورت سے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا

پیر 2 جنوری 2017 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) مکہ مکرمہ میں حرم شریف کی توسیع مکمل ہونے پراس سال سعودی حکومت کا حج کوٹہ 20فیصد بڑحانے پر اتفاق، 60ہزار زائد پاکستانی حجاج فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ نئی حج پالیسی میں سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کوٹے کی تقسیم کا بھی نیا فارمولا طے کیا جائے گا، حج آرگنائزرز کی مشاورت سے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی حکومت نیحرم کی توسیع کے پیش نظر 2013 میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹا کم کردیا تھا اب سعودی حکومت یہ کوٹہ بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور وخوص کر رہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور سعودی وزارت مذہبی امور کے درمیان گفت وشنید جاری ہے۔ 2013سے قبل پاکستان کے لیے حج کوٹا ایک لاکھ 80 مختص تھا جسے کم کرکے تقریبا ایک لاکھ 44ہزار کردیا گیا تھا اب کوٹے کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 کے لیے تجاویز طلب کی تھیں نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے حج تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادی ہیں،(ع ع)

متعلقہ عنوان :