پرویزخٹک دکھاوے کے دورے کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،امیر حیدر ہوتی

پیر 2 جنوری 2017 22:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک دکھاوے کے دورے کر کے انتخابات کی طرح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نوشہرہ ڈسڑکٹ بار کے سابق صدر واجد علی ایڈووکیٹ ، مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جوہر علی ، ڈسٹرکٹ جج محمد یونس خان کے ماموں گل باچہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے بیرونی مالیاتی ادارے ، بین الااقوامی غیر سرکاری تنظیمیں اور سرمایہ کار خیبر پختونخوا کا رخ نہیں کررہے ، یہاں تک کہ صوبہ مالی ، انتظامی ،اور سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور صوبے کے کسی سیکٹر میں بیرونی اداروں نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے بیرونی مالیاتی اداروں کی صوبے میں عدم دلچسپی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت صوبائی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے جو کہ اس صوبے کے عوام اور عمران خان سمیت پوری پختون قوم کے لئے باعث افسوس ہے

متعلقہ عنوان :