اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو رنگ و نسل اور برادریوں سے بالاتر ہو کر تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے،سید مصطفی کمال

پیر 2 جنوری 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پاک سر زمین پار ٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کو رنگ و نسل اور برادریوں سے بالاتر ہو کر تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے۔ ہم کو نفرتیں ختم کرکے سب کو دوست بنانا ہے ان اخیالات کا اظہار انہو ں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس صدر اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان توصیف اعجاز اور اراکین مرکزی کابینہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کیا․ اس مو قع پر سی ای سی ممبر سلیم تاجک بھی موجود تھی․ انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اسکے طلبہ اور طالبات پر ہوتا ہے۔

ہمارا مقصد ایم پی اے، ایم این اے یا سینٹر بنانا نہیں بلکہ لوگوں کی حالت زار تبدیل کرنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے اسی اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان سے لیڈر شپ نکالنی ہے جو آگے چل کے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔

(جاری ہے)

انہو ن نے کہا کہ ہم نے اسلحے اور نفرت کی سیاست نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کو بگڑتے ہوئے معاشرے کو صحیح کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہو ں نے ایس ایف پی کی مرکزی کابینہ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ اساتذہ کو والدین کی طرح عزت دینی ہے اور درسگاہوں کو اپنے گھر کی طرح سمجھ کر انکی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہے اس مو قع اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی قیادت نے یقین دلایا کہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان پاک سرزمین پارٹی کا ہراول دستہ بنے گی۔#

متعلقہ عنوان :