طارق بشیر چیمہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر

پیر 2 جنوری 2017 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21اکتوبر 2016ء کو جنرل کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق پارٹی کے وفاق کے تمام عہدیداروں کو نئے سرے سے مقرر کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے پریس ریلیز میں کہا کہ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو سیاست میں وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ صوبائی وزیر زراعت اور ضلع ناظم بہاولپور بھی رہ چکے ہیں جبکہ اب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کامل علی آغا نے مزید کہا کہ جہاں تک سینیٹر مشاہد حسین سید کا تعلق ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی اور خدمات کو سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سی پیک منصوبہ جو کسی حکومت یا پارٹی کا منصوبہ نہیں بلکہ نیشنل لیول کا کام ہے، اس میں مصروف ہیں جس پر پارٹی کو فخر ہے کہ وہ نیشنل کاز کیلئے اپنی صلاحیتیں اجاگر کر رہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :