صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بین الاقوامی امن فوج اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 18:57

موغادیشو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بین الاقوامی امن فوج اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکہ بین الاقوامی امن فوج اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔