ایس ای سی پی نے سنگل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کے میوچل فنڈ یونٹ فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کیلئے انضباطی مطالبات کی منظوری دے دی
پیر 2 جنوری 2017 20:03
(جاری ہے)
مالیاتی مصنوعات کی تقسیم کاری کے پیشے میں لوگوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈسٹری بیوٹرز کی اہلیت کا معیار کم رکھا گیا ہے۔ ایک فرد میڑک اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹ آف پاکستان کے سرٹیفیکیشن کے ساتھ میوچل فنڈز کے ڈسڑی بیوٹر کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ماسٹر زڈگری یا دوسری پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے افرادکم از کم دس سال کی سروس کے ساتھ گریڈ سولہ اور اس سے اوپر کے ریٹائرڈ سرکاری/نیم سرکاری حکام، OG-II یا اس سے اوپر کے ریٹائر بینک افسران کم از کم دس سال کی ملازمت کے ساتھ پہلے سے گزشتہ تین سال کے لئے باہمی فنڈز کی تقسیم اور انشورنس ایجنٹس کے طور پر کام کرنے والے افراداور انشورنس کمپنی کے وثیقہ کی توثیق کرنے والے تمام لوگ بھی کسی ایک اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی میوچل فنڈز یونٹس کے فروخت کار کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیز کیلئے ضروری ہے کہ تقسیم کاروں کی استعداد بڑھانے، علم کی بنیاد میں اضافہ اور میوچل فنڈ یونٹس کی غلط فروخت کو روکنے کیلئے سال میں دو بار ملازمین اور ڈسٹری بیوٹرز کے لئے محکمہ کے اندر تربیت کا انتظام کریں۔ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان اس طرح کے تقسیم کاروں کی سنٹر لائزڈ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو گی اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے یہ معلومات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کرے گی۔ایس ای سی پی کو توقع ہے کہ یہ اصلاحات میوچل فنڈانڈسٹری کی طویل مدتی اور پائیدار نمو کے لئے بہت اہم کردار اداکریں گی کیونکہ ایک خودمختار اور وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے باعث سرمایہ کاروں کی بہت بڑی تعداد اور خاص کر چھوٹے سرمایہ کارمیوچل فنڈز کا کاروبار کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.