سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر ہندو میرج بل 2016 منظور کرلیا
ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بل کی منظوری کو ہندو برادری کیلئے سال نو کا تحفہ قراردیدیا
پیر 2 جنوری 2017 19:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر ہندو میرج بل 2016 منظور کرلیا جسے سال نو کے موقع پر اقلیتوں کیلئے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں قائم سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر4 میں ہوا، جہاں بل پر مکمل بحث کی گئی۔
بحث کے دوران ماہر قانون ساز سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بل آئین پاکستان کی روح کے مطابق ہے۔بعد ازاں کمیٹی نے بل کو متفقہ طور پر منظورکرلیا، بل کی منظوری کے وقت تمام سینیٹرز، عہدیداروں اور وزراء نے ڈیسک بجا کر اس کی منظوری دی۔قومی اسمبلی کے اقلیتی ممبر ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بل کی منظوری کو ہندو برادری کیلئے سال نو کا تحفہ قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں آج پاکستانی ہندو ہونے پر فخر ہو رہا ہے، اب وہ اپنی شادیوں اور طلاقوں کو قانونی طور پر حل کر سکیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.