موقع ہوتاتوفہمیدہ مرزاسے ایوان چلانے کی ٹپس لیتا،سردارایازصادق

آئینی طورپراسمبلی کااسپیکرہوں،جومجھے اسپیکرنہیں مانتے وہ آئین کو نہیں مانتے،اسپیکرقومی اسمبلی کی ذوالفقارمرزا کےوالد کے انتقال پراظہارتعزیت،میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 17:16

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) :ااسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ آئینی طورپراسمبلی کااسپیکرہوں،جومجھے اسپیکرنہیں مانتے وہ آئین کو نہیں مانتے،آج موقع نہیں ورنہ فہمیدہ مرزا سے ایوان چلانے کی ٹپس لیتا۔

(جاری ہے)

انہوں سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے گھرانکے والد کے انتقال پراظہارتعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت اورمضبوط ہوگی۔

آئینی طورپراسمبلی کااسپیکرہوں۔جو مجھے اسپیکر نہیں مانتے وہ آئین کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ ہرادارہ اپنے دائرے میں کام کررہاہے اور کرتا رہے گا۔ملک میں جمہوریت اورمضبوط ہوگی۔سردارایازصادق نے کہا کہ مرزا صاحب سے میری ملاقات زرداری صاحب نے 20 سال قبل کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ آج موقع نہیں ورنہ فہمیدہ مرزا سے ایوان چلانے کی ٹپس لیتا۔

متعلقہ عنوان :