چوہدری شجاعت نے مشاہد حسین سید کی جگہ طارق بشیر چیمہ کومسلم لیگ (ق) کا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا

پیر 2 جنوری 2017 16:41

چوہدری شجاعت نے مشاہد حسین سید کی جگہ طارق بشیر چیمہ کومسلم لیگ (ق) کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد مشاہد حسین سید کی جگہ رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی و ملک کیلئے اور بطور رکن پارلیمنٹ طارق بشیر چیمہ کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزید عہدیداروں کا اعلان پارٹی کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔