بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ کسی بھی وقت کرسکتے ہیں،شمالی کوریا

جنوبی کاریا امریکا سے فوجی مشقیں فوری ختم کردے،دنیا کی کسی بھی فوج سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کم جونگ

پیر 2 جنوری 2017 14:09

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری آخری منزل پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اٴْن نے عندیہ دیا کہ بہت جلد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی آزمائش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ملک کی عسکری قوت میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دیا۔

کم جونگ اٴْن نے اپنی تقریر میں کہا کہ شمالی کوریا کی سیاسی و عسکری پوزیشن میں تبدیلی لاتے ہوئے اِسے سوشلزم کا قلعہ بنا دیا جائے گا۔ تیس منٹ کی اِس تقریر میں یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی سے بڑی فوجی طاقت مشرق کی اِس عسکری قوت سے ٹکرانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ کمیونسٹ ملک کے طاقتور نوجوان لیڈر نے واضح کیا کہ عسکری قوت بننے کے لیے کئی اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کم جونگ اٴْن نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں اور اٴْن کا ملک کوریائی جزیرہ نما میں حالات بہتر کرنے کے لیے کسی بھی ملک کے ساتھ بات چیت میں تامل نہیں کرے گا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے جنوبی کوریا کی مذمت کی کہ وہ کوریائی تعلقات کو خراب تر کرنے میں کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔کم جونگ اٴْن نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی سالانہ فوجی مشقوں کے سلسلے کو ختم کرے۔ اس مناسبت سے انہوں نے کہا کہ جب تک جنوبی کوریا ایسی مشقوں کا سلسلہ ختم نہیں کرتا تب تک عوامی جمہوریہ کوریا اپنی عسکری قوت کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اس میں جوہری حملہ کرنے کی استعداد کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :