کاسی قبیلے کے رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے بیٹے کے اغواء کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں ، ترجمان

اتوار 1 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) کاسی قبیلے کے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر اور کاسی قبیلے کے رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے بیٹے کے اغواء کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل افسوس اور انتہائی قابل مذمت ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں اور جس طرح سیکورٹی اداروں نے ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کو تسلی دی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے تو کاسی قبیلے کی یہی توقع ہے کہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے