عراق ،نجف کے قریب خود کش حملہ،5اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک،16زخمی ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

دو خودکش حملہ آوروں نے چیک پوائنٹ کے قریب پہنچ کر بیک وقت اپنی اپنی بارودی جیکٹوں کو اٴْڑا دیا، خود کش بمباروں کے ہمراہ آنے والے تین دوسرے حملہ آور پولیس کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ میں ہلاک ہو گئے،حکام

اتوار 1 جنوری 2017 19:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) عراق میں شیعوں کے مقدس شہر نجف کے قریبی ضلع قادسیہ میں کیے گئے خود کش حملے میں 8افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں شیعوں کے مقدس شہر نجف کے قریبی ضلع قادسیہ میں کیے گئے خود کش حملے میں 8افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ قادسیہ کی سٹی پولیس کی جانب سے قائم کردہ ایک پولیس چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں5 پولیس اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔ دو خودکش حملہ آوروں نے چیک پوائنٹ کے قریب پہنچ کر بیک وقت اپنی اپنی بارودی جیکٹوں کو اٴْڑا دیا۔ خود کش بمباروں کے ہمراہ آنے والے تین دوسرے حملہ آور پولیس کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔