رحیم یارخان میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج

دھماکے کا شبہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، جنداللہ گروپ پرہے،سی ٹی ڈی حکام

اتوار 1 جنوری 2017 19:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) رحیم یارخان میں جمعہ کے روزہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ سی ٹی ڈی انسپکٹر محمد اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ اس میں میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دھماکے کا شبہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، جنداللہ گروپ پرہے۔یاد رہے کہ رحیم یارخان میں جمعہ کے روز نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد برقعہ پوش شخص نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کودیکھ کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس سے دوسی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :