ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ڈنر گالا و محفل غزل کا انعقاد

ڈاکٹر فاروق ستار ،آئی جی سندھ ڈاکٹر مشتاق مہر ،قیصر سجاد ،اختر حمیدی ،ڈاکٹر سلمان نقوی اور دیگر کی شرکت

اتوار 1 جنوری 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی ) کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ ونٹر میٹنگ میں شرکت کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ایس ایم سی گریجویٹس کے اعزاز میں ڈنر گالا و شام غزل کا انعقاد بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے گریجویٹس کے علاوہ ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایم سی گریجویٹ ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار تھے اس موقع پر ایس ایم سی المنائی کے تمام اراکین کو سندھ کی روائتی تحائف اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور متعدد بیجز کے گریجویٹ میں اعزازی شیلڈ تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع نے کہاکہ ایس ایم سی المنائی کے تحت پاکستان میں سالانہ ونٹر میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ایک جگہ جمع ہونا اور ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے انہوں نے کہاکہ آج دنیا بھر میں ایس ایم سی المنائی اپنے پیشے کے ذریعے پاکستان اور اپنے مادر علمی کا نام روشن کئے ہوئے ہیں تقریب میں ایس ایم سی المنائی کے آئی جی سندھ ڈاکٹر مشتاق مہر ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی نارتھ آمریکہ کے صدر ڈاکٹر اختر حمیدی ،ڈاکٹر قیصر سجاد ،ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر اعظم ،ڈاکٹر تزئین فاطمہ ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عرفان اشرف ،ڈاکٹر جمالی ،ڈاکٹر رمیش کمار ،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر سلمان نقوی ،ڈاکٹر ماجد رانا ،ڈاکٹر عاصم طیب سمیت دنیا بھر سے ایس ایم سی گریجویٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ محفل غزل میں ملک کے ممتاز غزل گائیک نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :