پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 ء میں ڈیموکریٹک پینل نے میدان مارلیا

سالانہ انتخابات میں ڈیمو کرٹیک پینل کے امیدوار عالمگیر خان صدر،نائب صدارت پر فرید اللہ خان،جنرل سیکر ٹری پر سید شہاب الدین،فنانس سیکرٹری پر عزیز بونیری منتخب ہوگئے

اتوار 1 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 ء میں ڈیموکریٹک پینل نے میدان مارلیا۔سالانہ انتخابات میں ڈیمو کرٹیک پینل کے امیدوار عالمگیر خان صدر،نائب صدارت پر فرید اللہ خان،جنرل سیکر ٹری پر سید شہاب الدین،فنانس سیکرٹری پر عزیز بونیری،جائنٹ سیکرٹری پر ․یاسر حسین،جبکہ پشاور پریس کلب کے گورننگ باڈی میں بھی ڈیمو کرٹیک پینل ؛نے میدان مار لیا پشاور پریس کلب کے گورننگ باڈی میں ڈیمو کرٹیک پینل کے شمیم شاہد ،عارف یوسفزئی ،وصال یوسفزئی،فرمان اللہ جان، احتشام بشیر،رفعت اللہ اورکزئی ،طارق وحید،عمر یونس کامیاب ہوئے جبکہ وگریسیو پینل کے ․عمران یوسفزئی اور سید بخار شاہ کامیاب ہوئے ۔

لتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے انتخابات صبح نو سے ساڑھے چار بجے تک لجاری رہے جس میں ڈیموکریٹک جرنلسٹس پینل اور پروگریسیو پینل نے حصہ لیا ڈیموکریٹک پینل کے امیدوار عالمگیر خان نے 177 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پروگریسیو کے امیدوار محمود جان بابر نے 165 ‘ نائب صدارت میں ڈیموکریٹک کے امیدوار فرید اللہ نے 163 ووٹ لیکر جبکہ ان کے مقابلے میں فقیر حسین نے 160 ‘ جنرل سیکرٹری پر ڈیموکریٹک کے امیدوار شہاب الدین نے 168 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ریاض دائودزئی نے 161 ووٹ ‘ فنانس سیکرٹری پر ڈیموکریٹک پینل کے امیدوار عزیز بونیری نے 130 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں فخر الدین نے 123 ووٹ ‘ جائنٹ سیکرٹری پر پروگریسیو کے امیدوار یاسر حسین نے 190 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پینل کے امیدوار افتخار حسین نے 165 ووٹ لئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی میں بھی ڈیموکریٹک پینل نے دس سیٹوں میں آٹھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ ڈیموکریٹک پینل کے کامیاب امیدوار میں شمیم شاہد نے 260 ‘ عارف یوسفزئی نے 199 ‘ طارق وحید نے 197 ‘ وصال یوسفزئی نے 149 ‘ فرمان اللہ جان نے 159‘ احتشام بشیر نے 140 ‘ عمر یونس نے 147 ‘ رفعت اللہ اورکزئی نے 132 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پروگریسیو پینل میں سید بخار شاہ نے 143 اور عمران یوسفزئی نے 166 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :